ملک کو مشکل معاشی فیصلوں سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ،سردار یعقوب خان ناصر
عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر پڑا جس پر عوام کی پریشانیوں اور مشکلات پر حکومت کو بھی پریشانی اور احساس ہے، ملک دیوالیہ ہو رہا ہو تو اشرافیہ اور عوام کو قربانی دینی پڑتی ہے،سابق وفاقی وزیر پاکستان کو چین سے دو ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں، ایم ایف سے بھی بات فائنل ہو چکی ہے، اورسیز پاکستانیوں نے بھی آزمائش کی گھڑی میں ملک کو کروڑوں روپے فراہم کئے جس پر ہمیں فخر ہے، پیٹرول پر لیوی کے مد میں پندرہ روپے لگانے کا مشکل فیصلہ کیا یہ بھی سابقہ حکومت کا عوام کیلئے تحفہ تھا ہم آئی ایم ایف سے کوئی نئی ڈیل نہیں کر رہے یہ سب عمران خان کے کئے ہوئے معاہدے ہیں ،رہنما مسلم لیگ (ن)
ہفتہ 2 جولائی 2022 23:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں نے بھی آزمائش کی گھڑی میں ملک کو کروڑوں روپے فراہم کئے جس پر ہمیں فخر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی کے مد میں پندرہ روپے لگانے کا مشکل فیصلہ کیا یہ بھی سابقہ حکومت کا عوام کیلئے تحفہ تھا ہم آئی ایم ایف سے کوئی نئی ڈیل نہیں کر رہے یہ سب عمران خان کے کئے ہوئے معاہدے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کی پٹڑی پر چلانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں ملک میں آج قانون و ایئن کی باادستی ہے کوء شخص قانون سے اپنے آپکو بالاتر نہ سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ آج چین سعودی عرب ایران عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے بہترین تعلقات ہیں جسکو عمران خان نیاپنے ساڑھے تین سال میں خراب کیئے اور کوء ملک ہم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ نیب کو آزاد کرا لیا ہے تمام ترامیم ملک وقوم کیمفاد میں کیئے کسی فرد کو کوء فایدہ اس سے نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پنجاب کے سی ایم حمزہ شہباز شریف کو آئنی وزیر اعلی قرار دینے سے مخالفین سکتے اور پریشانی کے عالم میں ہیں سترہ جولاء کو پنجاب کے بیس صو باء نشستوں پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے ہمیں پی پی کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے 22 جولاء کے سی ایم الیکشن بڑے مارجن سے جیت لینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر پرویز الہی کو بہت جلد عدم اعتماد سے فارغ کر دینگے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں ایک سو ارب روپے فنڈز مختص کر دیئے ہیں سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق ملیگا گوادر کی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے وزیر آعظم ہر ماہ گوادر کا دورہ اسی لیئے کرتے ہیں کہ ترقی کی رفتار مزید تیز کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کو گیس کی مکمل رایلٹی ملے اور سیندک میں بھی اسے پورا حصہ ملے ہم چاہتے ہیں کہ تمام ناراض بلوچوں کے ساتھ بات چیت کی جائے اور مزاکرات کے زریعے مسلے کا پرامن حل نکا لا جائے اسکیلئے اگر بلوچوں اور پشتونوں پر مشتمل قبایلی جرگہ تشکیل دیکر بیرون ملک ناراض بلوچ بھاہیوں سے بات چیت کریانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے دہشت گردی کو کسی صورت دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش ناکام بنا دینگے الیکشن 2023 میں ہونگے اور اسکے لیئے انتخابی اصلاحات ہونگے تاکہ کوء الیکشن میں دھاندلی کی شکایت نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں ہونیوالا جلسہ اتنا زیادہ کامیاب نہیں تھا جتنا انہوں نیاسکا واویلا کیا تھا انہوں نے کہا کہ عوام جعلی خط بیرونی سازش اور بقعول عمران خان کے مجھے قتل کی دھکمی دی گء یہ سب جھوٹ فراڈ اور ڈرامے کے سوا کچھ نہیں عوام نے پی ٹی اء کی سیاست کو مسترد کر دی ہے پی ڈی ایم معمولی کالپر پر لاکھوں افراد اسلام آباد لاکر جلسہ ر سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لورالائی ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے گذشتہ روز کو شاہرگ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سی آئی اے لورالائی کی دو کارروائیاں ،اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر ٹریفک حادثہ ،10افراد زخمی
وزیراعظم کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،جلد عوام کے مسائل میں کمی ہونا شروع ہو جائیگی ، سردار ..
ایک منظم قومی تحریک اور ایک انقلابی و نظریاتی پارٹی ہی اپنے عوام کی قومی نجات کی راہ میں اہم کردار ادا ..
لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،8افراد زخمی
ہمیشہ عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین سمجھا ہے ،حاجی محمد خان
ملکی معیشت کی بحالی کا آغاز ہوچکاپاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکاہے، ر کن قو می ..
موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو علاج معالجہ کے بہتر سہولیات کی فراہمی ہے، جس کیلئے صحت کارڈ کا اجراء ..
غزہ و فلسطین میں بدترین اسرائیلی جارحیت پر امت مسلمہ کی بے حسی وخاموشی قابل مذمت ہے ،سر دار یعقو ب خان ..
کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لورالائی
لورالائی ،سیکورٹی فورسز کے افسران ،ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ،سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے ..
لورالائی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت