لیویز اہلکاروں نے رات کوپٹھان کوٹ کے مقام پر سیلابی پانی میں گھیر ے خاندان کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا

بدھ 6 جولائی 2022 23:41

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عتیق الرحمن کی قیادت میں لیویز اہلکاروں نے رات کوپٹھان کوٹ کے مقام پر سیلابی پانی میں گھیرے ہوئے خاندان کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

بعد میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ بارش سے متاثر ہونے کے خدشات والے علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے جبکہ ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عتیق الرحمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم خان کاکڑلیویز نفری کے ہمراہ پورے علاقے کا دورہ کرکے حفاظتی اقدامات شروع کردیئے ہیں،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعتیق الرحمن نے کہا کہ بارش سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے،ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور متاثرین تک بروقت رسائی اورامدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائی جارہی ہیحالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہیجہاں تمام علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے لیویز کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعتیق الرحمن نے مذیدکہاکہ لوگوں کوریسکیواور امدادی کارروائیوں میں مدد کررہے ہیں جبکہ بارش سے متاثرہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انہیں امداد فراہم کی جارہی ہی

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں