صوبائی حکومت پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے ، حاجی محمد خان طور اتمان خیل

ہم نے صوبے میں گورنینس کو بہتر کیا، کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا،صوبے میں آئین و قانون کی حکمرانی کے عملی قیام کیلئے اقدامات اٹھائے ،ملازمین کے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا،صوبائی وزیر صوبے میں بلدیاتی انتخابات پر امن اور شفاف ہوئے، بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل کو بہتر حل کیا جاسکتا ہے ، لورالائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہم اپنی مدت پوری کرینگے عوام کے باقی مسائل بھی حل ہو جائینگے،رہنما عوامی پارٹی

بدھ 6 جولائی 2022 21:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ ہم مخصوص اضلاع میں ترقیاتی کام کررہے ہیں حکومت کی نظر میں کوئی اپوزیشن یا حکومتی بنچ نہیں ہوتی ہم تمام علاقوں کو اہمیت اور برابری کی نظر سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے حلقوں میں بھی کام ہورہا ہے وزیر اعلیٰ میر عبد اقدوس بزنجو حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کو برابری کے نظر سے دیکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں حکومت پورے صوبے میں ڈیمز سڑکوں کی تعمیر صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ پر تعیناتی کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں گورنینس کو بہتر کیا کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہم نے صوبے میں ائین و قانون کی حکمرانی کے عملی قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ملازمین کے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے اپنے وسائل محدود ہیں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو فنڈز ملتے ہیں ہمیں اسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات پر امن اور شفاف ہوئے، بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل کو بہتر حل کیا جاسکتا ہے ، لورالائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہم اپنی مدت پوری کرینگے تو عوام کے باقی مسائل بھی حل ہو جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی بلوچستان کیلئے وزیر اعظم کے اربو ں کے ترقیاتی پیکج پر تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے کہ وزیر اعظم اس حوالے سے خصوصی توجہ اور اقداما ت کو تیز ترین کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام کرنے کا قائل ہوں پی ٹی ائی ت آئندہ الیکشن ک انتظار کرے حکومت کو گھر بجھوانے والے ہر محاز پر ناکام اور مایوس ہونگے اس وقت حکومت اور مقتدر حلقے ایک پیج پر ہیں جو کہ نیک شگون ہیں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں