سرداریعقوب خان ناصر بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر گہرے صدمے میں ہوں اور ا س پر افسوس کا اظہار

بارش اور طوفان ایک قدرتی عمل ہے جس پر ہمیں صبر کا دامن کسی حالت نہیں چھوڑنا چاہئے، ،کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں میں ہو نے والی ہلاکتوں سے دکھ پہنچا ہے ،سردار یعقوب خان ناصر

بدھ 6 جولائی 2022 23:10

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ کوئٹہ لورالائی دکی ہرنائی سمیت پورے بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر گہرے صدمے میں ہوں اور ا س پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ پوک تمام جاں بحق ہونے والے بزرگ افراد بچوں نوجوانوں اور خواتین کی شہادتوں کو قبول فرمائے ،انہوں نے کہا کہ بارش اور طوفان ایک قدرتی عمل ہے جس پر ہمیں صبر کا دامن کسی حالت نہیں چھوڑنا چاہئے انہوں نے کہا کہ میں تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں اور جن لوگوں کے املاک تباہ ہوئی ہیں یا انھیں جزوی نقصان پہنچا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو چیف سیکرٹری پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر پورے صوبے کے متاثرین کو ریلیف فراہم کریں اور انکے تباہ حال مکانات کی تعمیر کو ازسرنو تعمیرکرنے کیلئے ایک جامع پیکج کا اعلان کریں اور تمام فوت شدگان کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے فی کس بھی پیکج میں شامل کریں تاکہ انکی مدد ہوسکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو صوبے میں طارشوں سے تباہی جانی و مالی نقصانات پر گہری نظر ہے اور انھیں مسلسل رپورٹ صوبائی حکومت سے لے رہے ہیں میری بھی وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ صوبے میں جانی و مالی نقصات کی تلافی کرتے ہوئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں