حاجی محمد خان طور اتمانخیل کالورالائی میں حالیہ بارشوں سیلابی ریلوں سے تباہ کاریوں جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

لورالائی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے سا تھ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ، وفا قی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل

بدھ 10 اگست 2022 22:39

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان باالخصوص لورالائی میں حالیہ بارشوں سیلابی ریلوں سے تباہ کاریوں جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں ہم قوم اور متاثرین کے ساتھ ہے اور صبر کے سوا ہم کیا کرسکتے ہیں اللہ پاک ہمارے علاقہ پر رحم کریں انہوں نے کہا ہے کہ غم اور درد کے اس حالات میں اور پٹھانکوٹ میں 5 افراد کی جانی نقصانات کے حوالے سے میں مسلسل وزیر اعلی چیف سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہوں اور میں نے باپ پارٹی کے ضلعی صدر تمام کابینہ تمام ورکرز اور اپنے نو منتخب کونسلرز کو واضح ہدایات دی ہے کہ وہ مسلسل متاثرین کے ساتھ رابطہ میں رئیں اور انتظامیہ کو مزید بھی متحرک رکھیں اور متاثرین کو تمام ضروری سامان کے فراہمی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اور ضلعی انتظامیہ اور باپ کے کارکن اس سلسلے میں اپنے کام میں مصروف عمل ہے اور مزید بھی میں پی ڈی ایم اے سے رابطہ میں ہوں تاکہ متاثرین کی بروقت مدد کیجاسکیں۔اور متاثرین اپنے اپ کو اکیلا محسوس نہ کریں۔اور جانی نقصان والے جو اللہ صبر جمیل عطا فرمائیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں