ہمارا مقصد لورالائی سے پسماندگی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے پی ایس ڈی پی میں پسماندگی کے خاتمے کے لئے بہت سے اسکیمات رکھی ہیں ،حاجی محمد خان اتمانخیل

جمعرات 11 اگست 2022 22:46

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں قبائلی عمائدین پارٹی کارکنوں اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد لورالائی سے پسماندگی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے پی ایس ڈی پی میں پسماندگی کے خاتمے کے لئے بہت سے اسکیمات رکھی ہیں جس میں پانی ڈیم سڑکوں کی تعمیر نالیوں کی تعمیر سکول اور صحت کے اداروں کی فعالیت اور روزگار شامل ہے اور انشاء اللہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کیا جائیگا اور سب کو انکے دیلیز پر سہولیات فرائم کی جائگی۔

روزگار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے مختلف محکموں میں لورالائی کے بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر 1600 نوجوان تعنیات کئیے ہیں اور مزید بھی بیروزگاروں کو تعینات کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

روزگار سے ملک اور قوم کی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسکے سماجی اثرات بھی ہوتے ہیں اور نوجوان غلط راستے سے چلنے سے بچ جاتے ہیں۔اور انکے ساتھ ساتھ مختلف ٹیکسز کے حوالے سے ملک کو زرمبادلہ بھی جمع ہوجاتا ہے ہمارے اس ترقی مثبت کاموں اور بلاتعصب روزگار کے فرائمی سے لورالائی میں ماضی میں حکمرانی کرنے والوں کے لئے اچھا نہیں لگا اور قوم کو اپنے مفادات کے لئے زی خیلی میں تقسیم کرنے والوں کے لئے تکلیف محسوس ہوئی اور انکے ساتھ ساتھ عوام میں شعور اجاگر ہوا ہے اور وہ اپنے اور پرائیے کی پہچان کرچکے ہیں اب وہ کسی کے ورغلانے میں نہیں آئینگے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں