لورالائی ،گورنمنٹ انٹر کالج میختر کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔ نوجوان ایکشن کمیٹی

بدھ 22 فروری 2017 20:36

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) نوجوان ایکشن کمیٹی میخترکے عہد یداروں نے لورالائی پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میختر انٹر کالج میختر کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کی جائے۔ میختر شہر کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور اس کے حل کے لیے نوجوان ایکشن کمیٹی شہر کے مختلف قبائلی مشران اور سیاسی جماعتوں سے اختیار لے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ایکشن کمیٹی میختر میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہیں جس میں قبائلی اور سیاسی جماعتوں اور ہر قوم سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میختر انٹر کالج کی تعمیر پہلا بڑا مسئلہ ہے۔ جس کی عدم تعمیر میں بعض قبضہ مافیا، کچھ سرکاری ملازمین اور سیاسی لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایکشن کمیٹی نے 22فروری بروز بدھ ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد زمان بازئی سے ملاقات کر چکی ہے اور انہوں نے ایک ہفتہ میں نوجوان ایکشن کمیٹی کی سفارشات اور مطالبات پر عمل کرنے کے یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر مقررہ مدت کے اندر ان کے مسائل حل نہ ہوئے تو میختر کے عوام اپنے جائز مطالبات کے حل کے لیے تمام قانونی اور آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے احتجاج کی کال دے سکتی ہے جس میں شٹرڈائون ، ہائی وے بلاک کرنااور احتجاجی مظاہرے وغیرہ شامل ہیں انہوں نے تمام متعلقہ حکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ میختر شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں