ْ80کروڑ روپے کے فنڈزسے لورالائی میں ترقیاتی کام جلد ازجلد مکمل ہونگے،کمشنر ژوب غلام فرید

جمعرات 23 فروری 2017 22:15

لورالائی۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)ایف سی کے زیر اہتمام لورالائی میں قبائل اورعمائدین کا جرگہ منعقد ہوا جرگے کی صدارت بریگیڈئیر ندیم سہیل نے کی اس موقع پر کمانڈنٹ حسنین حید ر کمشنر ژوب ڈویژن ڈپٹی کمشنر لورالائی نے شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر ندیم سہیل نے کہا کہ گزشتہ رات لورالائی کے قریب پکڑے گئے بارودی مواد سے پوراعلاقہ تباہی سے محفوظ رہا اس پر میں لورالائی انتظامیہ پولیس اورقانون نافذ کرنے والوں کو اخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے عوام سے کہا کہ سماج دشمن عناصر اوردہشت گردوں پر کھڑی نظر رکھیں اوراجنبی اشخاص اوراجنبی چیزوں کی اطلاع فورا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ بروقت کا روائی کرکے عوام کی جان ومال کو محفوظ اورتباہی سے بچایا جاسکے اورقانون نافذ کرنے والے ادارے جلد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں مردم شماری ہورہی ہے اور پاک فوج کے تعاون اور مدد سے مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنائینگے انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں غیر ملکیوں کے انداج ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائیگی مردم شماری میں ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ یہ ہمارے ملک اورصوبے کی ترقی وخوشحالی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید نے کہا کہ80کروڑ روپے کے فنڈز لورالائی میں ترقیاتی کام جلد ازجلد مکمل ہونگے شہرکے مختلف منصوبوں جن میں شہر کی سٹرکیں پٹھانکوٹ دُکی شاہراہ پانی کی فراہمی اوربہت سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے لورالائی ایک جدید ماڈل اور ترقی یافتہ ضلع ہوگا ۔

اس موقع پر قبائل عمائدین ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین شمس حمزہ زئی بلدیہ چیئرمین نعمت جلا ل سابق وزیر حاجی طور اُوتما ن خیل انجمن تاجران کے صدر صابر کدیزئی ڈاکٹر محمد شاہ عثمان جلا ل زئی حاجی نافع زخیپل سردار اشرف کاکڑ اور دیگرنے بھی جرگے سے خطاب کیا اور امن اومان کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں