کاکڑ جمہوری پارٹی اور بی این پی مینگل کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے مردم شماری میں افغان مہاجرین کی شماری کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

پیر 27 فروری 2017 19:32

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) کاکڑ جمہوری پارٹی اور بی این پی مینگل کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے مردم شماری میں افغان مہاجرین کی شماری کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کے جی پی کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ ، جنرل سیکرٹری یوسف کاکڑ ، عصمت اللہ کاکڑ، بی این پی مینگل کے حیات بلوچ ، اصغر بلوچ نے کہا کہ پندرہ مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں کسی صور ت غیر ملکیوں کے اندراج کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنے عوام کوئی زیادتی اور ناانصافی برداشت کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری طور پر افغان مہاجرین کو مردم شماری سے قبل اپنے ملک بجھوانے کاانتظام کرے ہمیں اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں کا ہر سطح ُپر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے بلوچ اور کاکڑ قوم ملکر غیر ملکیوں کے اندارج کیخلاف گرینڈ جرگے مظاہر ے اور احتجاعی تحریک چلاینگے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں