قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے 3پولیس اہلکار گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 22:00

قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے 3پولیس اہلکار گرفتار
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے 3پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قصور میں 8 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے 3پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی تھی ۔فائرنگ براہ راست کی گئی تھی اور فائرنگ کرنے والے اہلکاروں نے جان بوجھ کر مظاہرین کو نشانہ بنایاتھا۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں