میلسی کے نواحی میں لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر لڑکی کے والد، چچا اور بھائیوں کا لوہے کے راڈ، ڈنڈے سوٹوں سے بہیمانہ تشدد، جسم میں ڈرل مشین سے سوراخ کئے گئے جبکہ ہتھوڑے سے پاؤں کی انگلیاں توڑ دیں،

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 7 اگست 2021 16:09

میلسی کے نواحی میں لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر لڑکی کے والد، چچا اور بھائیوں کا لوہے کے راڈ، ڈنڈے سوٹوں سے بہیمانہ تشدد، جسم میں ڈرل مشین سے سوراخ کئے گئے جبکہ ہتھوڑے سے پاؤں کی انگلیاں توڑ دیں،
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 07 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہ زیب اشفاق) میلسی کے نواحی علاقے جلہ جیم میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا. جہاں لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں وقار نامی نوجوان کو لڑکی کے والد عبدالرزاق، چچا یٰسین اور لڑکی کے پانچ بھائیوں عمران، کامران، ماجد، ساجد اور عبد الرزاق نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا لوہے کے راڈ، ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کیا گیا.

(جاری ہے)

نوجوان کے ورثاء کے مطابق وقار کے جسم میں ڈرل مشین سے سوراخ کئے گئے جبکہ ہتھوڑے سے پاؤں کی انگلیاں بھی توڑ دی گئیں. بوریاں اٹھانے والے کنڈے کہنیوں میں ڈال کر الٹا لٹکائے رکھا. جب وقار کی حالت غیر ہوئی تو نوجوان وقار کے والد کو بلا کر اسکی حوالگی کے لئے زبردستی صلح نامہ بھی لکھوا لیا جو کہ مجبور باپ نے بوجہ مجبوری لکھ دیا. تشدد کے شکار وقار کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے. جبکہ تھانہ صدر پولیس کے مطابق ورثاء کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے. قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں