سونا اگلتی زمین یا کچھ اور، میلسی کے نواحی گاؤں 190 ڈبلیو بی میں علاقے کی سب سے بڑی بولی، چوہدری بشیر نامی مقامی زمیندار نے 9 لاکھ چودہ ہزار روپے فی ایکڑ سالانہ ٹھیکہ بولی لگا کر بولی جیت لی

Shah Zaib Ishfaq شاہ زیب اشفاق بدھ 22 ستمبر 2021 11:32

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) میلسی کے نواحی گاؤں چک نمبر 190 ڈبلیوبی میں سونا اگلتی زمین یا کچھ اور. ضلع وہاڑی کی تاریخ میں زرعی زمین کی سب سے مہنگی بولی چوہدری بشیر نامی مقامی زمیندار نے 9 لاکھ چودہ ہزار روپے فی ایکڑ سالانہ ٹھیکہ بولی لگا کر بولی جیت لی. یہ 69 کنال  زمین جو کہ تقریباً ساڑھے آٹھ ایکڑ بنتی ہے.

(جاری ہے)

یہ زمین  مقامی چئیرمین کے پاس  تھی جس کو انتظامیہ نے وار گزار کروایا تھا اور اب اس زمین کو دوبارہ ٹھیکے پر دینے کے لیے بولی لگائی گئی تھی.

مقابلہ وجہ سے 20 ہزار روپے سے شروع ہونے والی بولی 9 لاکھ 14 ہزار روپے تک جا پہنچی.   اسی گاؤں کی بات کی جائے تو یہاں پر 40 سے 50 ہزار روپے فی ایکڑ سالانہ پر زمین ٹھیکے پر مل جاتی ہے جب کے سرکاری زمین کا فی ایکڑ سالانہ ٹھیکہ 15 سے 20 ہزار روپے ہوتا ہے. اس بار دو مقامی زمین داروں میں کمپٹیشن کی وجہ سے اس زمین کی بولی 30 فیصد تک بڑھ گئی ہے بولی اتنی زیادہ بڑھنے سے دوسرے مقامی زمین دار تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں.

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں