میلسی میں دو روز قبل پلاٹ کے تنازع پر شوہر کی جانب سے آگ سے جلائی جانے والی خاتون جان کی طازی ہار گئی. مقتولہ کے شوہر کے خلاف بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

Shah Zaib Ishfaq شاہ زیب اشفاق جمعہ 1 اکتوبر 2021 12:42

میلسی میں دو روز قبل پلاٹ کے تنازع پر شوہر کی جانب سے آگ سے جلائی جانے والی خاتون جان کی طازی ہار گئی. مقتولہ کے شوہر کے خلاف بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہ زیب اشفاق) میلسی کے علاقے جلہ جیم میں دو روز قبل پلاٹ کو فروخت کرنے  کے تنازعہ اور پلاٹ پر قبضہ میں مزاحمت پر شوہر کی جانب سے لگائی جانے والی آگ سے جھلسنے والی خاتون جان کی بازی ہار گئی. ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا تقریبا 90 فیصد جسم جل چکا تھا. وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے کر خاتون کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی.

(جاری ہے)

جس کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں ملتان برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا. لیکن جسم زیادہ جل جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی. خاتون کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس نے واقعہ پر کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر یاسین کے خلاف بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی. پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ایف آئی آر میں  پلاٹ فروخت کرنے والی خاتون کے شوہر کو نامزد کیا گیا ہے. جبکہ تحقیات کے بعد دیگر ملزمان کا تعین کیا جائے گا.

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں