ماہِ رمضان رب کی رحمتوںاور برکتوں سے لبر یز ہے،علامہ شاہ عبد الحق

ماہ مبارکہ میں غریبوں کی اعانت ، روزہ داروں کو افطار کرانا بڑا ثواب ہے ،امیر جماعت اہلسنت کراچی

منگل 23 مئی 2017 21:25

ماہِ رمضان رب کی رحمتوںاور برکتوں سے لبر یز ہے،علامہ شاہ عبد الحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ؐکی زیارت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ نیزعلامہ شاہ عبد الحق نے کراچی ایئر پورٹ پر رخصت کرنے کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان رب کی رحمتوںاور برکتوں سے لبر یز ہے۔

(جاری ہے)

رمضان بر کتو ں، رحمتو ں، تقوی و پر ہیز گا ری،صبر و استقامت، ہمدردی ،حسن سلو ک ، تعمیرِسیر ت ، ضبط ِنفس ، دعا وں،نز ول قرآن مجید اور کثر ت سے صد قہ و خیر ات کامہینہ ہے،اللہ کے عطا کر دہ مال سے غریبوں اور ضرورت مندلوگوں کی اعانت کرنا رب کی با رگا ہ میں پسندیدہ عمل ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماہ مبارکہ میں عمل صالح ،کار خیر اور روزہ داروں کو افطار کروانے کا بڑا اجرو ثواب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ما ہ صیام تقو ی پر ہیز گاری کا عملی تر بیت کا مہینہ ہے ،رو زہ اللہ کی بے ریا عبادت ہے تا کہ بند ہ تقوی اور پرہیزگاری اختیا ر کر سکے،روزہ ایما ن اور احتساب کے سا تھ رکھ کر ہی رو زے کے مقصد کو پو را کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں