کوئٹہ میں تیسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کا آغازہوگیا

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا

بدھ 2 جنوری 2019 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) کوئٹہ میں تیسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کا آغازہوگیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا،آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے کوئٹہ میں تیسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیاجس میں102 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،قبائلی مشران ، میڈیا، سول افسران شرکت کررہے ہیں ،ورکشاپ کا مقصد قومی سکیورٹی، عالمی و خطے اور مقامی سطح پر رونماء ہونے والے حالات اور انکے پاکستان بلخصوص بلوچستان پر اثرات جیسے اہم موضوعات پر آگاہی اور شناسائی دینا ہے،ورکشاپ کے دوران شہرت یافتہ عالم،سنیئر سفارتکاروں اور ٹیکنوکریٹس کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال اور گفتگو کریں گے جبکہ شرکاء کو مختلف قومی اداروں کے دورے بھی کروائے جائیں گے ،

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں