اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنا معمول بنا لیا ہے ‘ مومنہ وحید

ہنگامی آرائی کرنے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے‘ چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی

ہفتہ 10 اگست 2019 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنا معمول بنا لیا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامی آرائی کرنے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے ، ایوان میں ہنگامہ کرنے والوںکو لوٹ کھسوٹ کا حساب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان کو استحقاق مجروح کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا جب بھی اجلاس طلب کیا گیا اپوزیشن نے اسے چلنے نہیںدیا ،اپوزیشن یاد رکھے کہ کرپشن میں ملوث (ن) لیگ کے اراکین کے پروڈکشن آڈر جاری نہیں ہوں گے ، کرپشن کرنے والوں کاٹھکانہ وہی ہے جہاں نوازشریف اور مریم نواز بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب پاکستان تبدیل ہوچکا ہے عوام لوٹی ہوئی دولت کا حساب مانگ رہے ہیں۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں