میلسی، رشوت لیکر دوسرے تھانے کی حدود میں گھر داخل ہونے پر زمیندار نے تھانیدار اور نفری کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

منگل 22 ستمبر 2020 19:26

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) رشوت لے کر دوسرے تھانے کی حدود میں گھر داخل ہونے پر زمیندار نے تھانے دار اور نفری کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،کمرے میں بند ایلیٹ فورس کی مداخلت پر رہائی۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی میلسی میں تعینات اے ایس آئی طارق نے سائل محمد اقبال گنب کی درخواست پر تھانہ صدر کے علاقہ موضع گنب آباد میں نفری کے ہمراہ زمیندار محمد اسلم ولد نیک محمد قوم چوہان کے گھر دھاوا بول دیا اور گھر کے اندر داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس پر زمیندار محمد اسلم نے اپنے دیگر ساتھی بلا لیے اور اے ایس آئی محمد طارق اور دیگر اہلکاروں کو مرغا بنا کر ان پر تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی حق نواز ایلیٹ فورس اور نفری کے ہمرا موقع پر پہنچ گئے اور منت سماجت کر کے اہلکاروں کو رہائی دلائی بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی محمد طارق نے مدعی سے بھاری رشوت لے کر دوسرے تھانے کی حدود میں کارروائی کر ڈالی اور ٹریکٹر لینے کے لیے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زمیندار کے گھر میں داخل ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں