وزیر صحت ،سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈاکٹر محمد اشرف کو سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ تعینات کردیا

ہفتہ 9 جنوری 2021 22:54

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن ر عثمان یونس نے ڈاکٹر محمد اشرف کو سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ تعینات کردیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو ملازم کام نہیں کرے گا اسے ضلع میں نوکری کرنے کا کوئی حق نہیں محکمہ صحت میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ورنہ دوردراز تبادلے کر دئیے جائے گے ۔

ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ ۱۱ جنوری سے جاری پولیو مہم کا افتتاح ڈی سی شیخوپورہ اصغر جوئیہ نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر کر دیا ہے گھر گھر پولیو قطرے پلانے اور مخصوص پوائنٹس پر ۱۶۰۰ ملازمین تین دن ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں