کوہاٹ،4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق

جمعہ 26 مارچ 2021 23:52

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نالے سے مردہ حالت میں پائی گئی 4 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔بچی کی لاش خٹک کالونی کے علاقے میں نالے سے برآمد کی گئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد نے بتایا کہ مقتول بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے اور اسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کے کیس میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے ڈی این اے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ گلا دبانے کی وجہ سے سانس بند ہونے سے بتائی گئی۔دوسری جانب 4 سالہ حریم فاطمہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بابل خیل میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کرک عبد الغفور شاہ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر طارق حبیب سابق رکن قومی اسمبلی شاہ عبد العزیز مجاہد سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں