احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی

ہفتہ 30 جولائی 2022 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) کراچی کی احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔احتساب عدالت کے روبرو نیب انکوائری میں فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے فردوس شمیم نقوی کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی گئی۔ نیب کے مطابق فردوس شمیم نقوی پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ حبیب گروپ آف کمپنیز نے سرکاری زمین غیر قانونی طور پر تیس سال کی لیز پر حاصل کی تھی۔ فردوس شمیم نقوی حبیب گروپ آف کمپنیز کے اس وقت ممبربورڈ آف ڈائریکٹر تھے۔

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں