مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز اورنیشنل آئی سی ٹی آر کے اشتراک سے نیویگشنل سافٹ وئیر تیار

منگل 17 اپریل 2018 12:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز اور نیشنل آئی سی ٹی آرینڈ ڈی کے باہمی اشتراک سے نیویگیشنل سافٹ وئیرتیار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مالاکنڈ یونیورسٹی کے ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر رشید احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئے روز سائنسی ایجادات کی وجہ سے دنیاگلوبل ویلج میں تبدیل ہوچکی ہے اور شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروفیسر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صحت الله اور اس کی ٹیم نے انڈورسیمی کنٹرولر ماحول میں کمپیوٹرویژن کی بنیاد پر نیوی گیشن سافٹ وئیر تیار کرلیا،بصیرت پر مبنی سافٹ ویئر کی مدد سے انفرادی طورپر معذور افراد کو انڈرکنٹرول شدہ ماحول میں موبائل آئی فون کی مدد سے خود مختار طورپر مطلوبہ مقام پر نیوی گیٹ کرنے میں مدد ملے گی ۔

یہ سافٹ وئیر سیاحوں کو غیر معمولی جگہوں جسے موذوں اورتاریخی عمارتوں میں رہنمائی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں