مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز ہائی وہائیر سیکنڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس گالا و بزم ادب مقابلوںکا آغاز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:52

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز ہائی وہائیر سیکنڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس گالا و بزم ادب کے مقابلے شروع ہو گئے۔ حسن قرآت کے مقابلے میں جی جی ایچ ایس ایس سخاکوٹ نے پہلی جبکہ نعت خوانی میں جی جی ایچ ایس درگئی کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی چیئرمین ڈی ای او دلشاد بیگم ،کمیٹی کی جنرل سیکر ٹری پرنسپل ہائی سکول ملاکنڈ اور فنانس سیکر ٹری پرنسپل ہائی سکول درگئی کی کوششوں اور بہترین انتظامات کی وجہ سے کھیلوں کے یہ مقابلے انتہائی کامیابی اور نظم وضبط سے جاری ہیں جس میں ضلع ملاکنڈ کی دونوں تحصیلوں بٹ خیلہ اور درگئی کے 32ہا ئی اور ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبات جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔

سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ میں بیڈمنٹن‘ باسکٹ بال ‘ والی بال‘ ٹینس اور بیٹ بال وغیرہ اور بزم ادب کے مختلف مقابلے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے مر حلے میں حسن قرآت کے مقابلے ہو ئے جس میں دوسری پوزیشن جی جی ایچ ایس آلہ ڈھنڈ جبکہ تیسری پوزیشن جی جی ایچ ایس بٹ خیلہ نمبر دو اور بادام باغیچہ تھا نہ کی طالبات نے مشترکہ طور پر حا صل کی۔ اس کے علاوہ دوسرے روز جولگرام میں ہونے والی نعت خوانی میں دوسری پوزیشن جی جی ایچ ایس بادام با غیچہ تھانہ اور تیسری پوزیشن خار سکول کی طالبہ نے حا صل کی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں