تبدیلی اور پختون کے نام پر سیاست کرنے والوں کو عوام نے پہچان لیا ہے،سید محمد علی شاہ باچہ

اتوار 22 جولائی 2018 13:40

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار پی کے 19سید محمد علی شاہ باچہ نے مسلسل چوتھی مرتبہ صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے کے لئے انتخابی مہم مذید تیز کر تے ہوئے شمولیتی اجتماعات اور تقریبات کے ساتھ ساتھ ڈور ٹو ڈور اور عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حلقے کے مختلف یونین کونسلوں یونین کونسل ورتیر ، یونین کونسل خرکے ، یونین کونسل کوپر اور یونین کونسل گھڑی عثمانی خیل میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے جس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ تبدیلی اور پختون کے نام پر سیاست کرنے والوں کو عوام نے پہچان لیا ہے ۔

مالاکنڈ کے عوام کے لئے سنہری موقع ہے کہ حلقے کے عوام کے پانچ قیمتی سال ضائع کرنے والے ایم این اے جنید اکبر خان سمیت دھرنوں میں قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کا احتساب کریں اور انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کریں تاکہ مستقبل میں کوئی عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے کی جرات نہ کریں ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں