پی ٹی آئی کی حکومت کفایت شعاری پر عمل کرکے قومی خزانے پر بوجھ کم اور عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یگی،شکیل احمد خان

پیر 17 ستمبر 2018 12:55

پی ٹی آئی کی حکومت کفایت شعاری پر عمل کرکے قومی خزانے پر بوجھ کم اور عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یگی،شکیل احمد خان
مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر مال شکیل احمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کفایت شعاری پر عمل کرکے قومی خزانے پر بوجھ کو کم سے کم کرے گی اور عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یگی جبکہ ٹیکسیشن کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزارنے والے سابق حکمرانوں کے غلط فیصلوں کے سبب اس وقت پاکستان بیس ہزار ارب روپے کے قرض تلے دباہواہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ شولوئی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما محمد زمان نے بھی خطاب کیا ‘ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کفایت شعاری پر مکمل عمل پیرا ہوکر قومی خزانے پر بوجھ کو کم سے کم کرے گی اور عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یگی جبکہ ٹیکسیشن کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب طبقہ توٹیکس دیتاہے اور مخصوص امیر طبقہ ٹیکس سے مستثنی ہے‘ اس فرق کے خاتمے کیلئے قوانین بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہناتھاکہ امریکی تسلط کے باعث ہم افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رکھ سکے جس کے سبب پاکستان اپنے ہی پڑوس میں تنہاہورہا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر اور پائیدار تعلقات کافیصلہ کیاہے جوکہ ملک کے وسیع ترمفاد میںہے۔وزیرمال نے کہاکہ عوام نے کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے تحریک انصاف کوووٹ دیاہے‘ اب تلخ فیصلے کرنے ہونگے‘ احتساب کے قانون میں کمی دور کی جائیگی اور اسے مزید موثر بنایا جائیگاا‘انہوں نے کہاکہ عوام وقتی تکلیف برداشت کریں ستر سال کی بیماری کیلئے علاج موجود ہے انشااللہ ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں میں اصلاحات لائی جائیں گی تاکہ عوام کی زندگی میں واضح تبدیلی رونماہوسکے۔

صوبائی وزیرنے شولوئی میں اسکول کی آپ گریڈیشن، پانی کی فراہمی اور رابطہ سڑک کی تعمیرکااعلان کیا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں