سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں‘ کرپشن اور غلط فیصلہ سازی کی بدولت ملک قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔شکیل احمد خان

بدھ 19 ستمبر 2018 16:24

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں‘ کرپشن اور غلط فیصلہ سازی کی بدولت ملک قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبا ہوا ہے جس کا خمیازہ اب موجودہ حکومت بھگت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاکنڈ کے پہاڑی علاقے شولوئی میں عوامی اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کفایت شعاری پر مکمل عمل پیرا ہو کر قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے گی جبکہ ٹیکس کے نظام میں بھی بہتری لائی جارہی ہے۔ شکیل احمد خان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہاہورہاتھا تاہم عمران خان نے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر اور پائیدار تعلقات کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے ملک کے بہتر مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ عوام نے پی ٹی ائی کو انصاف کیلئے ووٹ دیاہے اور اب وزیر اعظم سمیت ہر کسی کا بلا تفریق احتساب ہو گا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں