مختلف نعروں سے ووٹ لینے والے سیاسی جماعتوں کا دور گزر چکا ،میاں اسلام بادشاہ

اتوار 23 ستمبر 2018 13:00

مالاکنڈ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ کے رہنماء اور ممتاز ماہر سیاسیات میاں اسلام بادشاہ(آف ورتیر) نے کہا ہے کہ مختلف پُر فریب اور دلفریب نعروں سے ووٹ لینے والے سیاسی جماعتوں کا دور گزر چکا ہے اور اب صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کا سکہ چلے گا ، مخالفین جو کام 71سالوں میں نہ کر سکیں وہی کام وزیر اعظم عمران خان سے صرف دو مہینوں میں مانگ رہے ہیں ،سیاسی مخالفین عمران خان اور تحریک انصاف کے ممبران کے کردار کشی کی بجائے اپنے باری کا انتظار کریں لیکن عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگلی باری بھی تحریک انصاف کی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں اور تحصیل درگئی کے مختلف یونین کونسلوں میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلام بادشاہ نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہے اس لئے انہیں ضائع نہیں ہونے دینگے اور ان کے ہرجائز کام اور مسائل کے حل کے لئے بھر پور جدوجہد کرینگے ۔ میاں اسلام بادشاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں تاہم مقامی سطع پر کارکنوں کے اندرونی رنجشوں کے خاتمے کے لئے کوششیں کرینگے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں