مالاکنڈ’’آئو کتاب پڑھیں ‘‘ مہم کے ذریعے دو لاکھ سے زائد طلبہ کو لٹریچر پڑھایا جائے گا ‘ عابد محمود دیروی

اتوار 23 ستمبر 2018 13:00

مالاکنڈ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عابد محمود دیروی نے کہا ہے کہ’’ آئو کتاب پڑھیں ‘‘ مہم کے ذریعے دو لاکھ سے زائد طلبہ کو لٹریچر پڑھایا جائے گا ۔ جمعیت طلبہ عربیہ نے 45سال کی جہد مسلسل میں تعلیم و تربیت ، دعوت ، بزم قرآن اور نشر و اشاعت بشمول دیگر اہم شعبہ جات کی موجودگی میں بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے جو کہ کسی بھی تنظیم کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے 46ویں یوم تاسیس کے موقع پر پُرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ‘ عابد محمود دیروی نے کہا کہ 46ویں یوم تاسیس کے حوالہ سے حلقہ رحمانیہ درگئی میں پرچم کشائی اور سیمینار منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کے مہینے میں خلیفہ ثانی حضرت عمرؓ کی شہادت اور واقعہ کربلا سمیت دیگر واقعات سے فوقیت اور فضیلت حاصل ہے‘ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون موجود بڑے بڑے مذہبی سکالرز، خطباء اور مبلغین جو جمعیت عربیہ کے سابقین ہیں دین کی دعوت کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کا کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ طلبہ کے درمیان اخوت و محبت کا جذبہ پیدا کرنے سمیت تحقیقی علم اور پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں