وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مرحوم ایس ایس پی چوہدری مشتاق احمد برگٹ کی رہائش گاہ پر آمد ، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 17:32

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مرحوم ایس ایس پی چوہدری مشتاق احمد برگٹ کی رہائش گاہ پر آمد ، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
منگلا/دانیالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مرحوم ایس ایس پی چوہدری مشتاق احمد برگٹ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر مرحوم کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور چوہدری مشتاق مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم کے چچا چیئرمین یونین کونسل دانیالہ اور مرحوم کے صاحبزادوں خرم مشتاق، عمر مشتاق اور شرجیل مشتاق سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔ وہ کچھ دیگر مرحوم کے اہل خانہ کے ہمراہ تھے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں