چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر فدا محمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 27 مئی 2019 14:16

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر فدا محمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
ملا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر فدا محمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز دلاور خا ن، نصیب اللہ بازئی، سجاد حسین طوری، جاوید عباسی اور مرزا محمد آفریدی بھی تھے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر فدا کے والد کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلند ی کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔چیئرمین سینیٹ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ہمراہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں