ملاکنڈ، سکولز وکالجز استاتذہ کی جائز حقوق کی جنگ ہر محاذ پر بغیر کسی لالچ کے لڑی ہے، خیراللہ حواری و دیگر

اتوار 9 جون 2019 18:40

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2019ء) تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا نے بلا امتیاز کیڈر سکولز وکالجز استاتذہ کی جائز حقوق کی جنگ ہر محاذ پر بغیر کسی لالچ کے احسن انداز میں لڑی ہے۔ اگر آنے والے اساتذہ انتخابات میں اساتذہ نے اعتماد کیا تو اساتذہ کے حل طلب مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارملا کنڈ ڈویژن کے دورے کے موقع پرتنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر وضلعی ذمہ دارن خیراللہ حواری ، سید محمدشاہ باچہ، شمشاد خان جھگڑا اور امجد علی نے سخاکوٹ میں مقامی صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی بقا کی جنگ تعلیمی ادروں میں محب اسلام اور محب پاکستان نوجوانوں کو تیار کرینگے اور نظام تعلیم پر بیرونی این جی اووز کے حملوں کو ناکام بناکر دم لیں گے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں