ملاکنڈ، کشمیر پاکستان کا نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے، سراج الحق

پیر 30 ستمبر 2019 19:45

ملاکنڈ، کشمیر پاکستان کا نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے، سراج الحق
ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا نظریاتی ، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے، گزشتہ 72سالوں سے کشمیر کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں نوجوان اور بوڑھے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، 57دنوں سے کشمیر ایک جیل بن چکا ہے اور کشمیری مسلمان کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے سابق رکن اور جید عالم دین قاضی صالح محمد کے وفات پر ان کے بیٹوں سابق ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد ،جماعت اسلامی کے تحصیل جنرل سیکرٹری قاضی نثار احمد اور ماسٹر حسین احمد سے ان کے رہائش گاہ واقع مخناولہ مہردے پر فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ قاضی صالح محمد مرحوم کی نئی نسل اسلامی تحریک کے صف اول کے مجاہد ہیں جو کہ ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قاضی صالح محمد مرحوم کا مشن اسلامی انقلاب تھا اور اب ان کا یہ مشن انکی نئی نسل اور وارث جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی لڑائی پاکستان کی لڑائی ہے اور اگر آج یہ لڑائی سرینگر ،جموں اور لداخ میں نہیں لڑی گئی تو کل یہ لڑائی اسلام آباد ، مظفر آباد ، سیالکوٹ اور لاہور میں لڑنی پڑسکتی ہے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں