خود پاپا جونز کے پیزے، ہمیں چائے پانی پر ٹرخانا مہمان نوازی نہیں، مولانا فضل الرحمان

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فضل الرحمان پنڈی آئیں ہم چائے پانی پلائیں گے، میں بتانا چاہتا ہوں چائے پانی پر ٹرخانا زیادتی ہوگی۔ صدرپی ڈی ایم کا مالاکنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جنوری 2021 21:58

خود پاپا جونز کے پیزے، ہمیں چائے پانی پر ٹرخانا مہمان نوازی نہیں، مولانا فضل الرحمان
مالاکنڈ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری 2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خود پاپاجونز کے پیزے، ہمیں چائے پانی پر ٹرخانا مہمان نوازی نہیں، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فضل الرحمان پنڈی آئیں ہم چائے پانی پلائیں گے، میں بتانا چاہتاہوں چائے پانی پر ٹرخانا زیادتی ہوگی۔ انہوں نے مالاکنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر کہا کہ آج فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جب ان سے سوال کیا گیا کہ فضل الرحمان کہتا ہے ہم پنڈی آئیں گے، جی ایچ کیو کے سامنے مظاہرہ کریں گے، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مولانا آئیں ہم چائے پانی پلائیں گے، میں ان سے کہناچاہتاہوں کہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں،یہ زیادتی ہے، یہ مہمان نوازی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کیخلاف اور صوبائی حقوق خودمختاری کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، ہم صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے، آج پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، معیشت ایسے ہے جیسے بی آرٹی پشاور ہے، 25ارب کاپشاور منصوبہ آج 125ارب تک پہنچ گیا پھر بھی مکمل نہیں ہوا، فنی ماہرین کہتے ہیں یہ اتنا غلط اور ناکام منصوبہ ہے ، جب تک یہ منصوبہ ختم کرکے دوبارہ نہیں بنایا جائے گا، ٹھیک نہیں ہوسکتا،لیکن 126ارب نقصان کا حساب کون دے گا؟کرپشن کے دروازے کھول رکھے ہیں، ماہرین کہتے ہیں اس کو ازسرنو تعمیر کرنا ہوگا۔

بنی گالہ کے محل کو 12لاکھ لے کر قانونی قرار دیا جارہا ہے،اس سے بڑی کرپشن کیا ہے؟آٹا چینی فراڈ میں 300ارب سے 600ارب کا نقصان کیا گیا، اس کا حساب کون دے گا؟جب کچھ نہیں بنتا تو فضل الرحمان کو سوالنامے بھیجتے ہیں؟ سوالنامہ بھیج کے تو دکھاؤ؟بازار میں دوائیوں میں 400فیصد اضافہ ہوگیا،غریب کہاں جائیں، پاکستان معاشی لحاظ سے ٹوٹ چکا ہے، سالانہ ترقی کا تخمینہ صفر سے نیچے ہوگیا ہے، ایسے جعلی حکمران کو سہارا دینا جرم ہے اور سہارا دینے والے بھی برابر کے جرم وار ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس کو کیوں لٹکایا گیا؟اس کا مدعی کہہ رہا ہے کہ میں اس پارٹی کا رکن ہوں، سارا حساب میرے سامنے ہے، تمہارا اقتدار ہندوستان، اسرائیل اور قادیانیوں کے پیسے سے ہے، اور تم کہتے ہوکہ محب وطن ہو، پی ڈی ایم 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی، صرف یہی نہیں ہم فارن فنڈنگ کیس کا تعاقب کریں گے بلکہ 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ بھی کریں گے، بجائے اس کے قوم تمہیں پکڑ کر اٹھائیں،تمہارے اقتدار کی کشتی کوسمندر غرق کردیں ، اس لیے پہلے استعفا دے کر چلے جاؤ، ابھی تمہارے پاس مہلت کے چند دن باقی ہیں،ایک بار کہا کہ فضل الرحمان کو نیب کے سامنے سرنڈر ہونا پڑے گا، میں نے کہا کہ سرنڈر کرنا فضل الرحمان کا کام نہیں وہ جنرل نیازی کا کام ہے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں