30 سال ملک کا پیسہ چوری کیا ، پیسے کی لعنت ہے کہ بچے بھی جھوٹ بول رہے ہیں : وزیر اعظم

خود بھی جھوٹ بول رہے ہیں ، کبھی ہسپتال تو کبھی جیل جارہے ہیں یہ ہمارے لیے عبرت ناک چیز ہے ، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتا ہے کہ قرض کا سود ادا کریں ، مسلم لیگ ن نے 20 ہزار ارب روپے قرضہ واپس کیا اورہم نے 35 ہزار ارب واپس کیے ،عمران خان کا مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 19 مارچ 2021 14:09

30 سال ملک کا پیسہ چوری کیا ، پیسے کی لعنت ہے کہ بچے بھی جھوٹ بول رہے ہیں : وزیر اعظم
مالاکنڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2021ء ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اتنے بڑے بڑے اربوں پتی ہیں ، جنہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کے پاس کتنا پیسا ہے ، 30 سال اس ملک کا پیسہ چوری کیا لیکن لعنت ہے ایسے پیسے پر کہ بچے بھی جھوٹ بول رہے ہیں ، خود بھی جھوٹ بول رہے ہیں ، کبھی ہسپتال تو کبھی جیل جارہے ہیں یہ ہمارے لیے عبرت ناک چیز ہے ، ہم شارٹ کٹ کے راستے پر چل کر اپنی زندگی تباہ کرتے ہیں ، اتنے بڑے بڑے ارب پتی یہاں بیٹھے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، 30 سال ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو پتہ ہی ان کا پیسہ کہاں کہاں پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالا کنڈ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم آئے تو قرضہ دینے کے لیے ملک کے پاس پیسہ نہیں تھا ، دوستوں نے ہماری مدد کی اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، کیوں کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوتا تو روپیہ گرجاتا اور سب کچھ مہنگا ہوجانا تھا تاہم اب ڈالر 160 سے 155 پر پہنچ گیا ہے ، پچھلے ڈھائی سال میں 3 ہزار ارب قرض پر سود دیا ، ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 6.2 ٹریلین قرضہ واپس کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے 20 ہزار ارب روپے قرضہ واپس کیا اورہم نے 35 ہزار ارب واپس کیے ، ایسے منصوبے بنا رہے ہیں جس سے دولت میں اضافہ ہو اور قرضہ واپس کرسکیں ، لاہور راوی منصوبے میں پرائیوٹ سیکٹر کی بدولت کئی ہزار پیسہ بنے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ہائر، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹیکنالوجی پر توجہ نہ دے کر بہت بڑی غلطی کی ، ہم ٹیکنالوجی میں پیچھے رہ گئے حالاں کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بہت ضرورت ہے ، انسانوں پر ہم جتنا خرچ کریں گے اس سے ہمارا معاشرہ اوپر جائے گا ، دنیا کی ساری یونیورسٹیاں دیکھ چکا ہوں، دنیا کی ٹاپ یونیورسٹی سے پڑھا ہوں ، میرا خواب ہے نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کی بھی ستمبر میں تکمیل ہونے جارہی ہے ، دنیا کے بڑے اسکالرز کو القادر یونیورسٹی کے بورڈ میں لایا ہوں، القادر یونیورسٹی کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے لوگ اسلامی تعلیمات کو سمجھیں ، یورنیورسٹی کی تعلیم لوگوں کو ایک اور معیار پر لے کر جاتی ہے ، امریکا کے اوپر جانے کی وجہ یہی تھی کہ دنیا میں سب سے زیادہ گریجویٹ وہاں سے نکل رہے تھے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں