مدرسے جانے والے 6 بچے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے

بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل،بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جون 2021 10:54

مدرسے جانے والے 6 بچے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے
مالاکنڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جون 2021ء) مدرسے جانے والے 6 بچے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں 6 بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔بچے چار روز قبل مدرسے جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بائزئی کے علاقے سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 بچے 19 جون کو مدرسے جانے کے لیے نکلے تھے۔بچے گھر واپس نہ آئے تو مدرسے میں معلوم کیا گیا۔

(جاری ہے)

مدرسہ انتظامیہ نے بتایا کہ بچے نہیں آئے تھے۔بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اہلخانہ نے اپنے طور پر بھی بچوں کی تلاش کی لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔لاپتہ ہونے والے بچے ایک خاندان کے ہیں جن میں سے دو سگے بھائی اور دیگر ماموں اور خالہ زاد ہیں۔اہلخانہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی تلاش یا بازیابی کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں