ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 17:06

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) مردان،ملاکنڈ بٹگرام گردنواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے کلمہ طیبہ اور  استغفار کا ورد کرنے لگے،
بٹ گرام، بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے 3 بج کر 33 منٹ پر محسوس کیے گئے،تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں