ملاکنڈ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 16:24

ملاکنڈ ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق بدھ کے روز ملاکنڈ لیویز فورس کے اہلکاروں نے سخا کوٹ اور بٹ خیلہ تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں متعدد اقسام کی منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن ان کے خاتمے اور ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کی منشیات سے پاک کرنے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں