آل درجہ چہارم ملازمین محکمہ تعلیم مالاکنڈ کی کابینہ کا بلامقابلہ انتخاب

پیر 24 ستمبر 2018 13:19

مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) آل درجہ چہارم ملازمین محکمہ تعلیم ملاکنڈ کی کابینہ بلامقابلہ منتخب ہوگئی ، پیر محمد سعید صدر جبکہ مکمل شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداروں میںسینئر نائب صدر بخت محمد، نائب صدر اول جاوید، دوئم شوکت، جوائنٹ سیکرٹری عمر خطاب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مصباح ، پریس سیکرٹری فضل رحمان، سپورٹس علطان غنی، رابطہ سیکرٹری معین اختر، فنانس عدم شیراور آفس سیکرٹری ادریس شامل ہے ، صوبائی صدر اکبر خان مہمند نے الیکشن کمشنر اشفاق احمد او رمالاکنڈڈویژن کے اضلاع کے صدور کی نگرانی میں 13 اکتوبر کو انتخابات کے لئے شیڈول جاری کرکے 22 ستمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانی کی آخری تاریخ مقرر کی ، جس کے گزرنے پر پیر سعید پینل کے مقابلہ میں کوئی بھی پینل سامنے نہیں آیا اس وجہ سے صوبائی صدر اورالیکشن کمشنر نے پیر سعید کابینہ کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں