ملاکنڈ،درگئی اور سخاکوٹ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف آئی ایس ایف کی ریلی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:37

ملاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) تحصیل درگئی اور سخاکوٹ میں آئس، ہیروئن ،چرس اور دیگر منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام درگئی بازار میںپیر کے روز ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی رہنماء محمد زادہ آگرہ ،حارث خان ، زین الحق اور شہاب خان خٹک کر رہے تھے۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر منشیات کے کھلے عام فروخت و استعمال کے خلاف نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاء نے درگئی کالج سے بازار تک واک کیااور بازار کا چکر لگانے کے بعد میں چوک میں جلسہ منعقد کیا جس سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی رہنماء محمد زادہ آگرہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ بالخصوص تحصیل درگئی میں آئیس نشہ ، ہیروئن اور چرس کے دھندے میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ضلعی رہنماء محمد زادہ آگرہ نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ منشیات کے بڑھتے ہوئے دھندے کی روک تھام اور ملوث عناصر کے خلاف ایکشن لے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے آئیس نشے کیخلاف موثرقانون سازی کرنے اور تعلیمی اداروں سے اس لعنت کے خاتمے کے لئے اقدامات اورنشے سے متاثرہ نوجوانوں کی بحالی کے لئے ادارے قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں