عوام کی خدمت کیلئے افسران اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ‘ریحان گل خٹک

بدھ 19 فروری 2020 12:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء)مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہاہے مالاکنڈکے عوام کے لئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہے عوام کے مسائل کوبروقت حل کرنامیرامشن ہے ضلع مالاکنڈکے افسران بھی عوام کے خدمت کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ‘ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرمالاکنڈریحان گل خٹک نے اپنے دفترمیں معززین علاقہ اورمختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم نے علاقے سے مسائل کاخاتمہ نہیں کیاہے اس وقت تک ہم اپنامشن جاری رکھیں گے ‘انہوں نے کہاکہ ضلع مالاکنڈمیں مختلف ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران بھی محنتی ہیں وہ بھی عوام کے مسائل کوحل کرنے کیلئے اپنامہم تیز کریں اورعوام کوشکایت کاموقع نہ دیاجائے کیونکہ عوام کے مسائل کوحل کرناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں