مالاکنڈ، نامعلوم افراد نے 80 سے زائد قیمتی درخت کاٹ ڈالے، جنگل کا حسن متاثر ، مقدمہ درج ،دو افراد گرفتار

بدھ 3 مارچ 2021 16:40

مالا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) مالاکنڈ کے پہاڑی علاقے کلیتوبانڈہ میں نامعلوم افراد نے 80 سے زائد قیمتی درخت کاٹ ڈالے جس سے جنگل کا حسن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع مالاکنڈ کے ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ سے 5کلومیٹر دور پہاڑی جنگل کلیتو درہ میں 250 ایکٹر پر چیڑ اور شیشم سمیت دیگرقیمتی درخت موجود ہیں، درختوں کے جھنڈ نے اس جگہ کو ایک خوبصورت سیاحتی مقام کا درجہ دیا تاہم بلند پہاڑ اور گھنے جنگلات پر پھیلے اس علاقے میں چند دن قبل نامعلوم افراد درجنوں درخت کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ایس ڈی ایف او واصل خان نے کہا کہ کلیتو بانڈہ کے جنگل میں 80 درختوں کی کٹائی کے الزام میں 3 مقامی افرادکے خلاف مقدمہ کرکے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔واصل خان نے کہا کہ اس جنگل میں درختوں کے نقصان کے بعد اب یہاں جابجا کٹے ہوئے تنے نظر آرہے ہیں جس کے بعد محکمہ جنگلات نی250 نئے درخت لگائے ہیں اور ان کی بھرپور نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں