ڈیڈک چیئرمین ملاکنڈ پیر مصور خان غازی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:22

ملاکنڈ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) نومنتخب ڈیڈک چیئرمین ملاکنڈ پیر مصور خان غازی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی مالاکنڈکے چیئرمین ایم پی اے پیرمصورخان غازی نے کہا کہ مالاکنڈکے ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ افسران اپنی ڈیوٹی کویقینی بنائیں ۔ عوام نے ہمیں تبدیلی کے نام پرووٹ دیاہے اگرہم تبدیلی نہیں لاسکتے ہوہمیںاقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے۔

ان خیالات کااظہارایم پی اے پیر مصورغازی نے چارج سنبھالنے کے موقع پرمقامی افسران اوراخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی کونسل تحصیل کونسل اورپارٹی راہنماء تحسین اللہ ، حاجی افتخار،پیرظاہرشاہ ،احسان شاہ ،اکرام خان ،حضرت یوسف وغیرہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملاکنڈکے عوام نے ہم اعتماد کرکے منتخب کیاہے ہم عمران خان کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورکرپشن کے خاتمے کیلئے اخری حدتک جائیں گے کیونکہ ہم نہ خود کرپشن کرتے ہیں اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی ا جازت دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ افسران عوام کے خادم ہے وہ اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ ڈیوٹی اورترقیاتی کاموں میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں