مالاکنڈ کے ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘ گل زمین خان

منگل 23 اکتوبر 2018 13:15

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء)پی ڈبلیوڈی لیبریونین خیبرپختونخواکے صدرگل زمین خان کی جانب سے ضلع ملاکنڈکے کلرکس اورکلاس فوربرداری کے نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں کثیرتعدادمیں ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے گل زمین خان ایپکاکے صدرپیرسلیم خان اورکلاس فورایسوسی ایشن کے صدرپیرسعیدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالاکنڈکے ملازمین نے ہم پرجواعتماد کرکے بلامقابلہ منتخب کیاہے ہم ان کے اعتماد کوکھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اوران کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوںنے کہاکہ ہم عوام کے خادم ہے ملازمین بھی عوام کے مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں انہوںنے کہاکہ ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں