صوبائی ڈائریکٹر بلدیات خیبر پختونخواہ محمد فہیم کا ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا دورہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:39

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی ڈائریکٹر بلدیات خیبر پختونخواہ محمد فہیم نے ٹیم کے ہمراہ اچانک ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائیریکٹر ٹیکنکل امجد جاوید، ڈائریکٹر آپریشن فیض محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اسرار اللہ اور اسسٹنٹ ڈایریکٹر ملاکنڈ فضل اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا تمام ریکارڈ بشمول کیش بک چیک کیا اور ریکارڈ کو درست پا کر سیکرٹری آصف اقبال کی کارکردگی کو سراہا۔

اور انکو ریکارڈ اسی طرح برقرار رکھنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم وی سی سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ویلج کونسلوں میں واقع سکولوں کا دورہ کر کے اساتذہ کرام اور طلباء میں برتھ، ڈیتھ، نکاح نامہ ،اموات وغیرہ کے رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی دیں۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں