مالاکنڈ میں بائولے کتوں کے کاٹے ہوئے مریضوں کے لئے ویکیسین ناپید

منگل 11 دسمبر 2018 21:44

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سخاکوٹ سمیت ضلع مالاکنڈ میں بائولے کتوں کے کاٹے ہوئے مریضوں کے لئے ویکیسین ناپید ہو گئے ۔ سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے بھی ویکسین غائب ۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ ، درگئی اور بٹ خیلہ کے ہسپتالوں اور آر ایچ سیز میں بائولے کتوں اور بلی کے کاٹے مریضوں کے لئے ویکسین ناپید ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ویکیسین خریدنے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں عدم دستیابی کے بعد بازاروں میں پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے بھی ویکسین غائب ہو گئے ہیں ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں