عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہے،پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ

پیر 14 جنوری 2019 22:06

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ غفور خان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہے اور کسی کو شریف شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے ۔ لیویز اہلکار بغیر کسی ٹال مٹول کے لئے عوام کے خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور محدود وسائل کو اپنی کمزوری نہ بنائیں بلکہ فراہم کردہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہترین خدمات سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سخاکوٹ میں سینئر محرران عمرعلی خان ، ثانی گل ، سیف الرحمان ، ظہور خان اور دیگراہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر علاقے میں آمن و آمان کے قیام اور جرائم کے خاتمے سمیت دیگر اُمور پر تفصیلی مشاورت اور غور و غوض کیا گیا ۔ سینئر محرران نے جرائم کے بیخ کنی کے لئے اپنے تجاویز پیش کئے ۔ صوبیدار غفور خان نے کہا کہ علاقے میں آمن و آمان کی صورتحال مذید بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لئے دن رات اور سنجیدہ کوششیں کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے خصوصی ہدایات دئیے ہیں جبکہ حال احوال کے لئے رابطے بھی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں