عمران خان ملک کو ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں ،صوبائی وزیرمال

جب ملک کاوزیراعظم ایماندار ہوتوسمندرسے صرف تیل ہی نہیں بلکے سونا بھی نکل آئے گا ، شکیل خان ایڈوکیٹ

پیر 14 جنوری 2019 23:42

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جب ملک کاوزیراعظم ایماندار ہوتوسمندرسے صرف تیل ہی نہیں بلکے سونا بھی نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ ملک کوکرپٹ سیاستدانوں اوربیورورکریٹس نے لوٹ لیاہے اب سترسالوں کاگندصاف کرنے کیلئے عمران خان کے قیادت میںکرپشن سے صاف کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اوربہت جلدعوام کوریلیف دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالامال ملک ہے مگرکرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے آج ملک کابچہ بچہ مقروض ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب عمران خان کے قیادت میں پاکستان سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ ہم نہ خودکرپشن کرتے ہیں اورنہ کسی کرپشن کرنے کی اجازت دیںگے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں