ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ جیل کے میگا پراجیکٹ سے قیدیوں کیلئے آسانی پید اہو گی،پیر مصور خان

پیر 14 جنوری 2019 23:48

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) چیئر مین ڈیڈک کمیٹی ملاکنڈ پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ جیل جیسے میگا پراجیکٹ سے ڈویژن کے ساتوںاضلاع کے قیدیوںاور عوام کیلئے انتہائی آسانی پید اہو گی کیو نکہ اسے سنٹرل جیل کا درجہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میںمیں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایس ڈی او انجینئر علی رحمن کی جانب سے سنٹرل جیل بارے دی گئی بریفنگ کے موقع پر چیئر مین ڈیڈک نے کہاکہ 50کروڑ روپے کی خطیر لاگت کے اس میگا پرا جیکٹ کی تعمیر کیلئے پیران عثمان آباد میں130کینال ارا ضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ انڈر سیکشن فور لینڈ ایکوزیشن ترمیمی ایکٹ 1969ء اس کا باقاعدہ گزٹ نو ٹیفکیشن بھی ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں