نوجوان ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں جس کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:24

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں جس کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نوجوانوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں اور انہیں تمام وسائل فراہم کرنے کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں، اسلئے ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانے اور انہیں بھر پور مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ضلع ملاکنڈ میں بیوٹیفیکیشن کے حوالہ سے مختلف جگہوں کا جائزہ لیکر سینئر کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے تجاویز لئے جار ہے ہیں ۔

بے پناہ ٹیلنٹ اور کھیلوں کے حوالہ سے زرخیز خطہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل آفس سخاکوٹ میں تحصیل درگئی کے سینئر کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آرشدعلی خان ، سینئر نائب صدر طاہر خان ،محمد انور لالا ، آرشد خان ، ناظم ویلج کونسل ساجد حسین مشوانی ، حبیب خان ، سینئر صحافی و کھلاڑی ولایت خان باچہ ، مسعود حسن ،محمد صابر خان ، حارث خان ، خیبر تاج، امجد علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں