ذہین طلبا کی حو صلہ افز ئی کیلئے خطیر رقم مختص کر دی ہے،ضلع ناظم سید احمد علی شاہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:24

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ملاکنڈکی ضلعی حکومت نے ذہین طلبا کی حو صلہ افز ئی کے پرو گرام( گلو نہ دا ملاکنڈ ) کیلئے 1کروڑ 52لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا کہ تعلیم کے فروغ اور ذہین طلبا ء کی حو صلہ افزائی کے پرو گرام ( گلونہ دا ملاکنڈ ) میں تو سیع کر کے کلاس8th کے طلبا ء و طالبات کو بھی اس میں شامل کر لیا ہے جبکہ ضلع بھر کے گورنمنٹ بو ائز و گرلز مڈل ہائی اور ہائیر سکنڈری سکولوں کے جماعت ہشتم نہم دہم اور فسٹ وسیکنڈ ایئر کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کو1کروڑ52لاکھ روپے کیش پرائز دیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال اس مد میں84لاکھ روپے دیئے گئے تھے جس کے انتہائی دوررس نتائج بر آمد ہو ئے کیونکہ حوصلہ افزائی اور انعا مات سے طلبا میں محنت آگے بڑھنے کا جوش وجذبہ پیدا ہو تا ہے۔انہوں نے کہاکہ پروگرام سے علاقے میں تعلیم کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں