سخاکوٹ میں ریلوے لائن کے حدود میں قائم کیبن اور تھڑوں کے خلاف آپریشن

پیر 28 جنوری 2019 19:37

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) سخاکوٹ میں ریلوے لائن کے حدود میں قائم کیبن اور تھڑوںکے خلاف آپریشن ، ڈیڑھ سو کے قریب کیبن اور تھڑے ایکسیویٹر کے ذریعے مسمار کر لئے گئے ۔ آپریشن کے دوران دکانوں سے قیمتی سامان نکالنے میں مشکلات جبکہ متعدد دکانداروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ مجسٹریٹ پشاور قراة العین وزیر کے نگرانی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سخاکوٹ پھاٹک ، ریلوے لائن کے دونوں اطراف اور ڈیگئی مارکیٹ کے قریب بنائے گئے کیبن اور تھڑے گرائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور مین پاگلانو مارکیٹ گاڑیوں اور آمد و رفت کے لئے بند کیا گیا تھا۔ مسمار کئے گئے کیبن اور تھڑے مالکان کو 16جنوری کو ریلوے آراضی خالی کرنے کے نوٹسز دئیے گئے تھیں جس میں معیاد پوری ہونے کے بعد آپریشن شروع کی گئی ۔ اس دوران مجسٹریٹ قراة العین وزیر نے کہا کہ ریلوے لائن کے حدودات لیز پر دئیے گئے ہیں لیکن معاہدہ میں پکے دکانیں اور پکے کیبن بنانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ مذکورہ کیبن اور تھڑے پکے بنائے گئے جس پر ان کو نوٹسز دئیے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری حدودات پرتجاوزات قائم کرنے کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں